![رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل جی 20  بین المذاہب فورم کے اعزای مہمان اور مرکزی مقرر](/sites/default/files/baa56cc7-94c3-4e50-a8d1-881ad4e99951.jpeg) رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل جی 20 بین المذاہب فورم کے اعزای مہمان اور مرکزی مقرر

سالٹ لیک سٹی:
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالكریم العیسی نے اس سال جی 20 (G20) کے مذہبی فورم میں اعزازی مہمان اور مرکزی مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔ یہ فورم امریکی ریاست یوٹاہ میں منعقد ہوا، جس کا انعقاد امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس کے ساتھ ہی کیا گیا۔

فورم میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شیخ العیسی نے عالمی امن اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں مذاہب کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ہر طرح کی تقسیم، اس کے طریقوں اور خطرات سے خبردار کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذہبی قیادتیں ایک خصوصی ذمہ داری کی حامل ہیں، کیونکہ تقسیم، اشتعال انگیزی اور تشدد کے تصورات کو اکثر مسخ شدہ مذہبی بیانیے کے ذریعے تقویت دی جاتی ہے۔

ڈاکٹر العيسی نے بتایا کہ رابطہ عالم اسلامی نے اقوام اور معاشروں کے درمیان پائی جانے والی خلیج کے منفی اثرات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں رابطہ کے نمایاں اقدامات میں ’’مشرق اور مغرب کے درمیان مفاہمت اور تعاون کے پل قائم کرنے‘‘ کے اقدام کا ذکر کیا، جس کی تاریخی کانفرنس 2023ء میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی تھی، جس میں اقوام متحدہ کی قیادت اور مذہبی، فکری اور تحقیقی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ کانفرنس کی سفارشات اور نتائج پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، جن کا مقصد اقوام اور معاشروں کے درمیان امن اور تعاون کے فروغ کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں حصہ ڈالنا، نیز مشترکہ انسانی اقدار کی روشنی میں درپیش چیلنجز اور خطرات پر قابو پانا ہے۔ انہی مشترکہ اقدار کی بنیاد پر اقوام نے 26 جون 1945ء کو اقوام متحدہ کے منشور کی پاسداری کا عہد کیا تھا، جس کے بعد متعدد بین الاقوامی معاہدے، کنونشنز، میثاق، اعلامیے اور قراردادیں سامنے آئیں۔

ڈاکٹر العیسی نے بین الاقوامی تنظیموں کے تعاون سے نافذ کیے گئے متعدد انسانی ہمدردی کے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے عالمی فورم ’’ڈیووس‘‘ کی میزبانی میں منعقد ہونے والے ایک مکالماتی اجلاس کا بھی حوالہ دیا، جو فورم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مذاہب کے ذریعے متعدد بین الاقوامی مسائل کے حل میں ان کے کردار کے موضوع پر منعقد ہوا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پیش رفت اس یقین کی عکاسی کرتی ہے کہ مذہبی سفارت کاری کو مؤثر اور فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

![رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل جی 20  بین المذاہب فورم کے اعزای مہمان اور مرکزی مقرر](data:image/svg+xml;charset=utf-8,%3Csvg%20xmlns%3D'http%3A%2F%2Fwww.w3.org%2F2000%2Fsvg'%20viewBox%3D'0%200%201%201'%2F%3E)

![رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل جی 20  بین المذاہب فورم کے اعزای مہمان اور مرکزی مقرر](data:image/svg+xml;charset=utf-8,%3Csvg%20xmlns%3D'http%3A%2F%2Fwww.w3.org%2F2000%2Fsvg'%20viewBox%3D'0%200%201%201'%2F%3E)

![رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل جی 20  بین المذاہب فورم کے اعزای مہمان اور مرکزی مقرر](data:image/svg+xml;charset=utf-8,%3Csvg%20xmlns%3D'http%3A%2F%2Fwww.w3.org%2F2000%2Fsvg'%20viewBox%3D'0%200%201%201'%2F%3E)

گزشتہاگلا

**Post date** سوموار, 19 October 2026

ٹیگز[خبریں](/ur/news)

[](https://www.addtoany.com/share#url=https%3A%2F%2Fmail.themwl.org%2Fur%2Frabth-alm-aslamy-ky-sykrttry-jnrl-jy-20-byn-almdhahb-fwrm-ky-azay-mhman-awr-mrkzy-mqrr&title=%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81%20%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%DB%92%20%D8%B3%DB%8C%DA%A9%D8%B1%D9%B9%D8%B1%DB%8C%20%D8%AC%D9%86%D8%B1%D9%84%20%D8%AC%DB%8C%2020%20%20%D8%A8%DB%8C%D9%86%20%D8%A7%D9%84%D9%85%D8%B0%D8%A7%DB%81%D8%A8%20%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85%20%DA%A9%DB%92%20%D8%A7%D8%B9%D8%B2%D8%A7%DB%8C%20%D9%85%DB%81%D9%85%D8%A7%D9%86%20%D8%A7%D9%88%D8%B1%20%D9%85%D8%B1%DA%A9%D8%B2%DB%8C%20%D9%85%D9%82%D8%B1%D8%B1)