سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے آج دوپہر اپنے دفتر میں انڈونیشیا کی ”نہضۃ العلماء“ تنظیم کے صدر، شیخ ڈاکٹر یحییٰ خلیل ثقوفکا خیر مقدم کیا۔ یہ تنظیم، جس سے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق تقریباً 164 ملین مسلمان وابستہ ہیں، انڈونیشیا کی کل آبادی کا 57.6 فیصد حصہ بنتے ہیں۔
ملاقات کے دوران رابطہ عالم اسلامی اور نہضۃ العلماء کے درمیان مستقبل کی اسٹریٹجک شراکت پر گفتگو ہوئی، جسے دونوں اداروں نے مل کر G20 کی مذہبی قیادت کانفرنس (R20) کے اجرا سے مضبوط بنیاد فراہم کی۔ اس کے علاوہ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Monday, 2 June 2025 - 19:28