اسلامی جنرل کانفرنس
اسلامی جنرل کانفرنس دنیا بھر کی مسلم اقوام کے جذبات وامنگوں کی نمائندگی کرتی ہے اور ان کے اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں رہتی ہے۔ رابطہ عالم اسلامی کو اپنی قانونی حیثیت اور مسلمانوں کی نمائندگی کا اختیار اسی کانفرنس سے حاصل ہے۔
یہ کانفرنس اسلام کے نامور علمائے کرام اور داعیان  پر مشتمل ہوتی ہے، جو عالمِ اسلام کے  اہم مسائل پر غور کرنے،  مسلمانوں کی مشکلات کے حل، ان کے مفادات کے تحفظ  اور ان کی امیدوں کی تکمیل کے لیے مجتمع ہوتے ہیں۔
اسلامی جنرل کانفرنس کے اجلاس:
•    پہلا اجلاس: 1381ھ / 1962ء میں مکہ مکرمہ میں منعقد ہوا، اور اسی کے فیصلے کی بنیاد پر رابطہ عالم اسلامی  کا قیام عمل میں آیا۔
•    دوسرا اجلاس: 1384ھ / 1965ء میں، اس کی نمایاں سفارشات میں اسلامی یکجہتی کے تصور کو فروغ دینا، مذہبی تعصب اور علاقائی مفادات کے ٹکراؤ جیسے مسائل کا ازالہ شامل  تھا۔
•    تیسرا اجلاس: 1408ھ / 1987ء میں، اس میں حرمین شریفین کی حرمت، مکہ مکرمہ، اشہرِ حرم، مناسکِ حج کی عظمت اور حرمین کے تحفظ کو ان کی ذمہ داری قرار دیا گیا جنہیں اللہ نے ان کی خدمت سونپی ہے۔
•    چوتھا اجلاس: 1423ھ / 2002ء میں منعقد ہوا۔ اس میں امت مسلمہ، عالمگیریت اور اسلامی اقوام  کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی ، ”میثاق مکہ برائے اسلامی عمل“ جاری کیا گیا، فلسطین سے متعلق بیان  جاری ہوا، اور ”اعلیٰ رابطہ کمیٹی“ اور ”علمائے اسلام کی عالمی کونسل“ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔