عالمی مجلسِ اعلیٰ برائے مساجد 
یہ ایک   قانونی   ادارہ ہے، جو مساجد کی تعمیر وترقی اور ان کے کردار کو موثر بنانے کے لیے کام کرتا ہے، تاکہ مساجد مسلمانوں کی دینی ودنیوی زندگی کے تمام پہلوؤں کا مرکز بنیں اور  وہی کردار ادا کریں جو وہ صدرِ اسلام میں ادا کرتی تھیں ۔ یہ کونسل مساجد اور اسلامی اوقاف کے تحفظ اور ان کی تقدیس وطہارت کے لیے بھی کوشاں ہے۔

یہ کونسل رابطہ کی دعوت پر رمضان 1395ھ/ستمبر 1975ء میں مکہ مکرمہ میں منعقد ہونے والی ” پیغامِ مسجد“ کانفرنس کے فیصلے کی روشنی میں قائم کی گئی تھی۔

تشكيل:
40 اراکین پر مشتمل ہے، جو دنیا بھر کی مسلم اقوام اور اقلیتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس کا کام رضاکارانہ ہے، اور اراکین کو کوئی تنخواہ یا مراعات نہیں دی جاتیں ۔
مقاصد:
•  اسلامی اُمور پر قرآن وسنت کی روشنی میں رائے عامہ تیار کرنا
•  فکری یلغار اور انحرافی رویّوں کا سدباب
•  دعوتِ دین کی آزادی کا فروغ
•  مساجد اور ان کی املاک پر ہونے والے ہر قسم  کے حملے سے ان کا تحفظ یقینی بنانا
•  اسلامی اوقاف کا تحفظ
•  مسلم اقلیتوں کے حقوق کا دفاع
اختیارات:
•    مساجد  کو دینی ، تربیتی اور سماجی مراکز کے طور پر دوبارہ فعال  بنانا۔
•     ”پیغامِ مسجد“ کے نام سے ایک باقاعدہ جریدہ جاری کرنا جو ائمہ اور خطباء کی ثقافتی اور فنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے وقف ہو اور انہیں قرآن وسنت سے ماخوذ خطبوں اور اسباق کے بہترین نمونے فراہم کرے۔ 
•    • اسلامی اصولوں کی وضاحت اور اسلام کی خوبیوں کو اجاگر کرنے والی کتابیں اور مطبوعات شائع کرنا۔ 
•    دنیا بھر کی مساجد کا مکمل سروے کرنا اور ان کے بارے میں ضروری معلومات کو ایک خصوصی رجسٹر میں درج کرکے وقتاً فوقتاً  کتابوں اور رسائل کی صورت میں شائع کرنا۔
•    تبلیغ اور خطابت کے  اہل داعیان کا انتخاب کرنا اور انہیں تربیت دے کر دنیا بھر کی مساجد میں تبلیغی دوروں پر بھیجنا۔
•    ائمہ اور خطباء کے لیے مرکزی اور علاقائی سطح پر تربیتی کورسز کا انعقاد کرنا ،تاکہ ان کی ثقافت اور صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔
•    ہر مسجد کے لیے ایک انتظامی کمیٹی یا بورڈ تشکیل دینا جو مسجد اور اس سے منسلک سہولیات کی نگرانی، انتظام اور امور کی دیکھ بھال کرے۔
•    اسلامی تعلیمات کے منافی خیالات اور رویوں کا مطالعہ کرنا۔
•    ائمہ اور خطباء کی تربیت اور اہلیت میں اضافہ کرنا اور انہیں مسلمانوں کی  آبادی والے علاقوں میں امامت، وعظ اور نصیحت کے لیے بھیجنا۔