تعارف
مسلم علماء کونسل، رابطہ عالم اسلامی کے تحت قائم ایک خودمختار علمی ادارہ ہے، جسے 1423ھ میں مکہ مکرمہ میں منعقدہ ”چوتھی جنرل اسلامی کانفرنس“ کے فیصلے کی روشنی میں قائم کیا گیا۔ یہ ادارہ عالم اسلام کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ممتاز اور نامور علمائے کرام پر مشتمل ہے، جو امت کے علماء کے درمیان وحدت، ان کے مقام و مرتبے کے تحفظ، اور اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہے۔
صدر دفتر:
مکہ مکرمہ، رابطہ عالم اسلامی
وژن:
ادارہ اسلامی دنیا کے تمام علماء کے لیے اعلیٰ ترین مرجع و مرجعیت بنے تاکہ وہ ایک ملت کی حیثیت سے متحد رہیں۔
مشن:
علماء کی کوششوں کو یکجا کرنا، ان کے مقام کو مضبوط بنانا، ان کے مابین تعلق کو مستحکم کرنا، امت مسلمہ کو متحد رکھنا، اس کی شناخت کا تحفظ، اسلام کی اعتدال پسند تعلیمات اور اس کی ہمہ گیری کو اجاگر کرنا، عالمی اقوام اور تنظیموں کے ساتھ مؤثر اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنا، اور عصری چیلنجز کا حل پیش کرنا۔
اقدار:
علم، خشیت، رحمت، اعتدال، اتحاد و تعاون، عمدہ نمونہ، عالمگیریت
اہداف:
1. امت مسلمہ کے علماء کے مؤقف کو بین الاقوامی و اسلامی اہم امور میں متحد کرنا۔
2. امت کی اسلامی شناخت کو محفوظ رکھنا، عالمی سطح پر اس کا مقام بلند کرنا اور اس کے اتحاد کو یقینی بنانا۔
3. علماء کے مقام کو مضبوط بنانا، اُن کے فرائض اور حقوق کو واضح کرنا، اُن کا دفاع کرنا، اُن کی حمایت کرنا اور اُن کے درمیان روابط کو مستحکم کرنا۔
4. معاشروں کو ان کے مسائل کے شرعی حل کی طرف رہنمائی دینا۔
5. مسلمانوں کے مابین موجود تنازعات کو حل کرنا
6. اسلام کے اعتدال پسند رخ کو نمایاں کرنا اور گمراہ کن نظریات و اسلام دشمن مؤقفوں کا مقابلہ کرنا۔
7. اسلام اور مسلمانوں کے مسائل اور اُن کے معاشروں اور مذہبی شناخت کو لاحق خطرات کا دفاع کرنا۔
8. اسلام کی وسعت اور عالمگیریت کو اجاگر کرنا۔
صدر عمومی مجلس:
مفتی عام مملکت سعودی عرب، سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ
چیئرمین مجلسِ انتظامیہ:
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی،
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی
سیکرٹری جنرل
نمایاں کارنامے
کانفرنسز
درج ذيل كانفرنسز كا انعقاد:
• ”امت مسلمہ کا اتحاد“ کے عنوان سے کانفرنس، مکہ مکرمہ 1427ھ
• ”السابقون الأولون اور ان کی امت میں حیثیت“ کے عنوان سے تین کانفرنسیں، کویت 1433ھ، 1434ھ، 1435ھ
• ”انتہا پسندانہ خطابات کا تجزیہ“، مراکش 1439ھ
مندرجہ ذیل کانفرنسوں میں شرکت:
• ”وطن اور شہریت شریعت کی نظر میں “، بحرین
• ”علماء ربانیین: انبیاء کے وارث اور عظیم ذمہ داری“، یمن
• ”افریقہ اور بیت المقدس“، سوڈان
• ”علمائے امت کانفرنس“، سینیگال
• ”صحابہ کرام رضی اللہ عنہم: اللہ کے دوست اورانسانیت کے خدمت گزار“، بھارت
• ”بھارت کے علمائے کرام اور داعیان کا اجتماع“، بھارت
• ”امت مسلمہ کی شام کے عوام کی حمایت میں کانفرنس“، ترکی
علمی ملاقاتیں و سیمینارز
1. ”علماء امت کے درمیان مؤثر روابط کی ضرورت“ کے عنوان سے پہلا علمی اجلاس (جامع الراجحی، مکہ مکرمہ، حج 1436ھ)
2. مختلف مقامات پر علمی لیکچرز اور ندوات
3. انتہا پسندی، تکفیریت، فرقہ واریت اور گمراہ جماعتوں کے خلاف تربیتی پروگرامز
ورکشاپس
• داعش... حقیقت اور اس کا مؤثر مقابلہ (منیٰ، حج 1435ھ)
• علماء کی ذمہ داریاں: غلو و تکفیر کے مقابل (استنبول، 1435ھ) ۔
• آل بیت اور صحابہ کرام کا علمی ورثہ (مکہ مکرمہ) ۔
• عالمی مسلم علماء کونسل کی فعالیت میں بہتری (ریاض، 1437ھ) ۔
• عالمی مسلم علماء کونسل کی تخلیقی منصوبہ بندی (مکہ مکرمہ، 1437ھ) ۔
معائناتی دورے:
کچھ ممالک میں مسلمانوں اور اسلامی تنظیموں کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے دورے:
1. شامی مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ اور مہاجرین کی امداد میں رابطہ کی ماتحت تنظیموں کے ساتھ تعاون، ترکی (16 شعبان 1433ھ)
2. کونسل کے وفد کاکردستان کا دورہ، 1438ھ
3. عراق و کردستان میں مہاجر کیمپس کے دورے اور ریلیف میں تعاون، 1438ھ
علماء سے رابطہ
كونسل نے مکہ مکرمہ میں اپنے صدر دفتر اُن ممالک کے پڑوسی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کو مدعو کیا، جو شدید بحرانوں کا شکار ہیں، تاکہ ان کے مسائل کا مطالعہ کیا جاسکے، ان کے درمیان اتحاد پیدا کیا جاسکے اور ان کے درمیان تعاون اور رابطے کو مضبوط بنایا جاسکے۔ ان میں شامل ہیں:
1. شامی علماء کا اجلاس 1433ھ
2. یمنی علماء کا اجلاس 1438ھ
3. عراقی علماء کا اجلاس 1438ھ
میثاق، بیانات اور مطبوعات
1. ” اسلامی عہد نامہ برائے مشترکہ عمل“، 1427ھ۔
2. ”عراق میں مذہبی اداروں کے درمیان تعاون کا میثاق“، 1438ھ۔
3. امت کو درپیش نئے امور پر بیانات۔
4. کونسل کے نام سے متعدد كتابوں کی اشاعت۔
دیگر اہم اقدامات
1. تنظیم کی ویب سائٹ کا قیام۔
2. کونسل کے اسٹریٹجک منصوبے کے پہلے مرحلے کی تیاری۔
3. علماء اور علمی موضوعات پر کتب کی آن لائن اشاعت۔
آئندہ کانفرنسز (مجوزہ)
کونسل مندرجہ ذیل کانفرنسوں کے انعقاد کا ارادہ رکھتی ہے:
1. باشعور امت اور ترقی یافتہ تہذیب کی جانب
2. علماء اور اقوام کے درمیان تہذیبی مکالمہ
3. علماء کا انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف کردار
کونسل کے منصوبے
1. اہم اسلامی مسائل پر علمی مطالعات
2. امت مسلمہ کے لیے ”جامع اصولی خاکہ“ کی تیاری
3. امتِ مسلمہ کے مسائل سے متعلق علماء کے موقف کو اجاگر کرنے اور ان مسائل کے حل کے لیے عالمی سیمینارز اور کانفرنسوں کا انعقاد۔
4. کونسل کے نام سے ایک تحقیقی جریدے کا اجرا۔
5. مختلف زبانوں میں سمعی، بصری اور تحریری ذرائع ابلاغ کے ذریعے نشر کرنے کے لیے میڈیا پروگرام تیار کرنا۔
6. امتِ مسلمہ کی اہم علمی اور فکری شخصیات کی ایک جامع ڈائریکٹری تیار کرنا۔
7. حج اور عمرہ کے موسموں میں علماء کی میزبانی کرنا۔
8. شرعی علوم میں باصلاحیت افراد کی سرپرستی کرنا۔
9. علماء کے کردار، فرائض، مقام اور حقوق سے متعلق تحقیق کی اشاعت۔
10. چینلز اور سوشل میڈیا پر میڈیا پروگرامز۔
کورسز اور سیمینارز
1. انتہاپسندی کے خلاف علماء کا کردار۔
2. کامیاب مذاکرات کی حکمت عملی۔
3. ادارہ جاتی کام کی مہارتیں۔
4. علماء اور فرقہ واریت کا مقابلہ۔
5. مؤثر ابلاغ کی مہارت۔
6. ”علماء اور اقوام کے درمیان تہذیبی رابطے“ کے موضوع پر سیمینار۔
قیام کی تاریخ: 5 ربیع الاول 1427ھ بمطابق 3 اپریل 2006ء
فون 00966125601255:
فيکس: 00966125601255:
ای میل: ioms@themwl.org
ویب سائٹ: www.iomsmwl.org
پتہ:
سیکرٹریٹ جنرل – رابطہ عالم اسلامی
مملکت سعودی عرب
مکہ مکرمہ