اسلامی فقہ کونسل
یہ ایک خود مختار قانونی حیثیت کا حامل، اسلامی علمی ادارہ ہے جو رابطہ عالم اسلامی کے دائرہ کار میں کام کرتا ہے۔ یہ ادارہ امت مسلمہ کے نامور علمائے کرام اور فقہائے عظام پر مشتمل ہے۔
کونسل کے مقاصد:
اسلامی فقہ کونسل کے درج ذیل مقاصد ہیں:
• دنیا بھر کے مسلمانوں کو درپیش مسائل، جدید فقہی سوالات اور نئے پیش آنے والے حالات میں شریعت اسلامیہ کے معتبر مآخذ سے شرعی احکام واضح کرنا۔
• اسلامی فقہ کی برتری اور اس کے مقابلے میں انسانی وضع کردہ قوانین کی کمزوری کو اجاگر کرنا، اور یہ ثابت کرنا کہ شریعت ہر دور اور ہر جگہ امت مسلمہ کو در پیش مسائل کے حل کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
• اسلامی فقہی ورثے کی اشاعت، اس کی جدید اسلوب میں ترتیبِ نو، فقہی اصطلاحات کی وضاحت اور انہیں عصر حاضر کی زبان و مفاہیم میں پیش کرنا۔
• اسلامی فقہ کے شعبے میں علمی تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنا۔
• محقق علماء اور معتبر فقہی اداروں و مجامع کی طرف سے نئے مسائل میں دی گئی معتبر فتاویٰ و آراء کو جمع کرنا اور انہیں عام مسلمانوں تک پہنچانا۔
• شریعت اسلامیہ کے احکام پر اٹھنے والے شکوک وشبہات اور اعتراضات کا مدلل جواب دینا۔
کونسل کے وسائل:
اسلامی فقہ کونسل اپنے مقاصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب جائز ذرائع اختیار کرتی ہے، جن میں شامل ہیں:
• ایک معلوماتی مرکز قائم کرنا، تاکہ عالمِ اسلام کو درپیش ان تمام مسائل پر نظر رکھی جا سکے جن پر تحقیق کی ضرورت ہے۔
• فقہی اصطلاحات کے معاجم (ڈکشنری) کی تدوین، تاکہ فقہ کے طلبہ اور محققین کے لیے اصطلاحات کو سمجھنا آسان ہو۔
• ایک مستند تحقیقی مجلہ شائع کرنا جو فقہی مطالعات سے متعلق ہو، کونسل کی اہم تحقیقات، علمی مباحث اور فیصلے شائع کرے اور ان کا ترجمہ مختلف زبانوں میں کرے۔
• اسلامی دنیا میں موجود ہم خیال علمی اداروں اور مراکز کے ساتھ تعاون اور علمی و فکری تبادلہ۔
• عصر حاضر کے مسائل اور نئے پیش آمدہ امور پر علمی سیمینار منعقد کرنا اور ماہرین سے ان پر تحریری تحقیقات کروانا۔
• کونسل کے فیصلوں، سفارشات اور تحقیقات کا ترجمہ اور مختلف ذرائع (انٹرنیٹ، میڈیا، اخبارات) کے ذریعے اشاعت۔
تاریخ قیام: 1/12/1397ھ بمطابق 12/11/1977ء
سيكرٹری کونسل: عزت مآب ڈاکٹر عبد الرحمن الزید
فون: 00966125601276
فیکس: 00966125601232
ای میل: fiqhcouncil@themwl.org
ویب سائٹ: https://ar.themwl.org
پتہ:
سیکرٹریٹ جنرل – رابطہ عالم اسلامی
مملکت سعودی عرب
مکہ مکرمہ