سپریم کونسل
یہ رابطہ کی اعلیٰ ترین اتھارٹی ہے، جو جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے تجویز کردہ تمام منصوبوں کی منظوری دیتی ہے۔
اس کونسل میں 60 ممتاز اسلامی شخصیات شامل ہیں، جو دنیا بھر کے مسلم عوام اور اقلیتوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ارکان کی تقرری خود کونسل کے فیصلے سے ہوتی ہے۔
سپریم کونسل کی رکنیت کے لئے شرط یہ ہے کہ امیدوار معروف دینی مبلغ ہوں اور اسلامی خدمات میں ان کا کردار نمایاں ہو ۔
سپریم کونسل باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرتی ہے تاکہ جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے پیش کردہ تحقیقاتی رپورٹوں اور دیگر امور پر غور کرکے ان پر فیصلے کرے۔یہ کونسل اسلامی دنیا اور امت مسلمہ کی خدمت کے لیے ممالک اور اداروں کو مشورے بھی فراہم کرتی ہے۔اس میں شرکت رضاکارانہ بنیاد پر ہوتی ہے اور ارکان کو کوئی تنخواہ یا مراعات نہیں دی جاتیں۔
صدر رابطہ سپریم کونسل: شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ، مفتی عام مملکت سعودی عرب وصدرِ ہیئت کبار العلماء۔
نائب صدر رابطہ سپریم کونسل:عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالكريم العيسى، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ورکن ہیئت کبار العلماء۔