تعارف 

رابطہ عالم اسلامی ایک خود مختار بین الاقوامی تنظیم ہے، جس کے ارکان دنیا بھر کے اسلامی ممالک اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کا مرکزی دفتر مکہ مکرمہ میں واقع ہے، اور یہ اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے اور اقوامِ عالم کے درمیان دوستی و تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

MWL LOGO

قيام 

رابطہ کا قیام 14 ذو الحجہ 1381ھ بمطابق 18 مئی 1962ء کو مکہ مکرمہ میں منعقدہ  اسلامی  جنرل کانفرنس کے فیصلے كی بنیاد پر عمل میں آیا۔۔

رابطہ درج ذیل اداروں میں نمائندگی کرتی ہے :

•    اقوامِ متحدہ میں اقتصادی وسماجی کونسل کے تحت غیر حکومتی تنظیموں کی حیثیت سے مبصر رکن۔
•    اسلامی تعاون تنظیم (OIC) میں مبصر کی حیثیت سے؛ تمام سربراہی اجلاسوں، وزرائے خارجہ کے اجلاسوں اور تنظیم کی دیگر سرگرمیوں میں شرکت۔
•    اقوامِ متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم(یونیسکو) کی رکن۔
•    اقوام متحدہ کے ادارۂ اطفال (یونیسف) کی رکن۔
 

ميثاق 

ہم، رابطہ عالم اسلامی کے ارکان، جو اس کے عقیدہ وایمان کے نمائندے ہیں، اللہ تعالیٰ سے یہ عہد کرتے ہیں:
•    کہ ہم تمام اقوام کو بنی نوع انسان کی بھلائی، فلاح، اور افراد  کے مابین عدلِ اجتماعی  کے قیام کی کوشش میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے، تاکہ ایک بہتر انسانی معاشرہ تشکیل پا سکے۔
•    کہ ہم اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کر اعلان کرتے ہیں کہ ہمارا مقصد کسی کے معاملات میں بگاڑ پیدا کرنا، یا کسی پر غلبہ وتسلط قائم کرنا نہیں ہے۔
•    کہ ہم مسلمانوں کی صفوں کو متحد کرنے، اور زمین کے گوشے گوشے میں پھیلے اسلامی معاشروں کو درپیش افتراق کے اسباب دور کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
•    کہ ہم ہر اُس کام کی حمایت کریں گے جو خیر کا داعی ہو۔
•    کہ ہم  اعلان کرتے ہیں کہ اسلام میں نہ قوم پرستی ہے اور نہ نسلی تعصب۔
•    کہ ہم ان مقاصد کے حصول کے لیے مثبت اور درست طریقوں سے اپنی کوششیں یکجا کریں گے۔
•    کہ ہم اپنی روحانی، مادی، اور ادبی تمام تر صلاحیتوں کو اس میثاق میں مذکور اُمنگوں کی تکمیل کے لیے بروئے کار لائیں گے۔
 

اہداف اور ان کے حصول کے ذرائع :

رابطہ عالم اسلامی اپنے اہداف کے حصول کے لیے ایسے ذرائع استعمال کرتی ہے جو شریعتِ اسلامی کے احکام سے متصادم نہ ہوں، ان میں شامل ہیں:
•    اسلام کا تعارف اور اس کی حقیقی تعلیمات اور مہذب اقدار کو قرآنِ کریم اور سنتِ مطہرہ کی روشنی میں بیان کرنا۔
•    اُمتِ مسلمہ کے شعور میں اعتدال اور میانہ روی کے مفاہیم کو راسخ کرنا۔
•    اُمتِ مسلمہ کے مسائل کو حل کرنے اور نزاع وتفرقے کے اسباب کو دور کرنے  کی ہر ممکن کوشش کرنا۔
•    تہذیبی مکالمے کو فروغ دینا اور ثقافتِ مکالمہ کو عام کرنا۔
•    دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں اور ان کے مسائل کا خیال رکھنا، اور اُن کے ساتھ ایسا رابطہ استوار کرنا جو اُن کے حالات ومشکلات کو ان ممالک کے دساتیر وقوانین کے دائرے میں حل کرے۔
•    موسمِ حج سے استفادہ کرتے ہوئے علماء، دانشوروں، اور اداروں کے سربراہوں کے باہمی اجتماع کو ممکن بنانا، تاکہ مسلمانوں کے حالات بہتر بنانے کے لیے  علمی اور فکری حل تجویز کیے جا سکیں۔
•    اُمتِ مسلمہ کی اسلامی شناخت کی حفاظت کرنا، اس کی عالمی حیثیت کو تقویت دینا، اور اُس کی وحدت کو ممکن بنانا۔
 

مالی وسائل : 
رابطہ کی مالی معاونت اس کے زیرانتظام اوقاف سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ہوتی ہے۔ 
یہ اوقاف پر مبنی سرمایہ کاری، تنظیم کی مالی بنیاد کا ایک اہم ذریعہ ہے۔


جنرل سیکرٹریٹ :
جنرل سیکرٹریٹ، رابطہ کا انتظامی وعملی شعبہ ہے جو تمام سرگرمیوں اور منصوبوں کی براہِ راست نگرانی کرتا ہے۔ سیکرٹری جنرل، اپنے معاونین وعملے کے ساتھ، سپریم کونسل کی ہدایات کے مطابق امور کو چلانے کا ذمہ دار ہوتاہے۔
 

مرکزی دفتر: 

مملکت سعودی عرب
مکہ مکرمہ – محلہ عقبہ
پوسٹ بکس: 537
فون : 5309444-12-966
فیکس: 5604567-12-966
        966-12-5601319 
 

Tuesday, 5 February 2019 - 11:54