خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ کی زیر سرپرستی کانفرنس کا افتتاح مشیرِ خادم حرمین شریفین،گورنر مکہ مکرمہ ریجن عزت مآب شہزادہ خالد الفیصل بن عبد العزیز آل سعود ،کریں گے رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس "وحدت اسلامی ... گروہ بندی اور مخالف کو دور کرنے کے خطرات"
عزت مآب سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی: كانفرنس میں 127 ممالک کے 1000 سے زائد معروف دینی، فکری اور اکیڈمک شخصیات شرکت کررہی ہیں.
نفرت اور گروہی تنازعاتی سازشوں کے سدِّ باب کیلئے جامع اسٹریٹیجک پلان کی تیاری
اسلامی امور کے مشترکہ پہلوؤں میں اعتماد، تفاہم اور تعاون اور گروہی اور انتہا پسند پیغام کے روک تھام کیلئے مذاہب اسلامیہ کے پیروکاروں کے درمیان رابطہ کیلئے چینلز کا قیام .
فرقہ واریت اور انتہا پسندانہ بیان کی روک تھام
علماء اور دعاۃ کی آراء کو جمع کرنا اور ان کے نقطہائے نظر کو ایک دوسرے کے قریب کرنا اور مسلمانوں میں یکجہتی اور یک موقف ہونے میں ان کی ذمہ داریوں سے انہیں آگاہ کرنا
وسطیت کا فروغ اور امت مسلمہ کے درمیان اخوت اور محبت کے رشتے کو مضبوط کرنا اور دشمنی اور فرقت کے پیغام کی حوصلہ شکنی کرنا.
خصوصیتِ مذہب پر غور اور آدابِ خلاف
وحدت اسلامی کو درپیش رکاوٹیں اور فرقہ وارانہ نعرے جو تکفیر، انتہاپسندی اور گروہی نظریات کیلئے تیار کی گئی ہیں ، ان پر سیر حاصل بحث
غیر مسلموں کے ساتھ تہذیبی شراکت داری اور اسلامی فوبیا کے مقابلے کے طریقے