کانفرنس کا پیغام
اللہ تعالی نے مسلمانوں کو جس جامع نام سے مسمی کیااس نام کو مضبوطی سے تھامنا اور اس کا فروغ اور محدود جماعتی اورگروہی پہچان جو امت کی یکجہتی کو تقسیم کرتی ہیں، ان سے نکل کر اس اصل کی طرف لوٹنا ،جس میں یکجہتی، مشترکہ لائحہ عمل اور اسبابِ خلاف کا دوبارہ نئے سرے سے جائزہ لے کر، اس کا حل برادرانہ گفت وشنید سے اس طرح ہو کہ جس میں نہ کسی کی تکفیر ہو، اور نہ کسی پر خیانت کا الزام ہو،اور اس میں مخالف کو دور کرنے اور گروہ بندی سے مکمل احتراز ہو .
کانفرنس کے اہداف
• علماء ،دعاۃ اور مفکرین کی آراء کو جمع، اور ان کے نقطہائے نظر کو ایک دوسرے کے قریب کرنا، اور اس اسلامی اور تہذیبی تصور کو راسخ کرنا کہ اختلاف اورتنوع اللہ تعالی کی سنت ہے ، اورغیر مسلموں کے ساتھ مثالی برتاؤ اور تعاون کے ذریعے اسلامی صفوں میں یکجہتی پیدا کرنا جو ہمارے دینِ حق کے اقدار کی عکاسی کرتا ہے ،وہ دین حق جو امن اور ہم آہنگی کو پسند کرتاہے اور انتہاپسندی، تشدد اور دہشت گردی کو رد کرتاہے.
• تعلیمی، نظریاتی اور سماجی اقدار میں وسطیت کی ضرورت کا فروغ اور دین اسلام کی حقیقت کو سب کے سامنے پیش کرنا.
• دشمنی، نفرت اور گروہی تنازعات کی سازشوں کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات تجویز کرنا.
• اسلامی امور کے مشترکہ پہلوؤں میں اعتماد تفاہم اور تعاون اور گروہی اور انتہا پسند پیغام کے روک تھام کیلئے مذاہب اسلامیہ کے پیروکاروں کے درمیان رابطہ کیلئے چینلز کا قیام .
• وحدت اسلامی کے اس مفہوم کو ظاہر کرنا، جس میں امت اور قومی حکومت کے درمیان ہم آہنگی، امن، دونوں کا ایک ہی موقف پر قیام اور یکجہتی کے مفاہیم شامل ہوں.
• اپنے سے دیگر غیر مسلموں سے اعتماد، تفاہم اور تبادلہ کا رشتہ استوار کرنا، اور وحدتِ اسلامی کی مثبت توانائی کے ساتھ قومی حکومت اور انسانی رشتے کے اقدار کا محبت، بھلائی اور ترقی کے ساتھ فروغ.
Tuesday, 11 December 2018 - 11:34