#خادم_حرمین_شریفین کی زیر سرپرستی #مکہ_مکرمہ میں #مسجد_حرام کے سائے اجتماع سےعزت مآب #شیخ_عبد_اللہ_بن_بیہ کا #رابطہ_عالم_اسلامی کی کانفرنس سے خطاب

عزت مآب شیخ علامہ عبد اللہ بن بیہ صدر امارات کونسل برائے شرعی فتاوی جات وحدت اسلامی"گروہ بندی اور مخالف کو دور کرنے کے خطرات"کانفرنس خطاب سے اقتباسات

یکجہتی اختیاری امر ہے، اس میں زمانی، مکانی اور انسانی ہم آہنگی کے اعتبار سے مرحلہ وار اسلوب اختیار کیا جائے.

یکجہتی کا ہرگز یہ مفہوم نہیں کہ تمام مسلمان ایک تنظیمی ڈھانچے کے نیچے ہوں، خلافت ایک مصلحتی امر ہے، تعبدی نہیں، اسی امر نے عصرِ حاضر میں اہلِ بصیرت کو تعاون اور یکجہتی کیلئے تنظیمات اور اداروں کے قیام کے لئے سوچنے پر مجبور کیا.

متعدد اسلامی ریاستوں کا قیام، اور ان کے حکمران، ایک تاریخی مشق ہے، یہ کہیں بھی ثابت نہیں کہ کسی نے وجوبِ خلافت اور وحدتِ امام کے ارادے سے ایک جھنڈے کے نیچے متعدد جوانب کو عقیدے کی بنیاد پر جمع کرنے کی کوشش کی.

مشترکات کے فروغ، اور تنوع کے فریم ورک میں اتحاد پر یقین کے ذریعے یکجہتی کے پہلو میں اضافہ.

دور کرنے کی روح، اور ایسی بندش جو دوسروں کے ردّ، اور تکفیر کا سبب ہے، جو کہ علیحدگی کی بھیانک ترین صورت ہے، اس سے انتباہ.
 

Sunday, 23 December 2018 - 22:10