عزت مآب ڈاکٹر محمد مختار جمعہ وزيرِ اوقاف،وصدر سپریم کونسل برائے اسلامی امور،مصر وحدت اسلامی"گروہ بندی اور مخالف کو دور کرنے کے خطرات"کانفرنس خطاب سے اقتباسات
مسلمان امن کے داعی ہیں، اور انصاف پر مبنی امن کے متلاشی کے معاون ہیں.
جس اسلامی یکجہتی کی ہم دعوت دے رہے ہیں، وہ تمام انسانیت کے فائدے اور بھلائی کیلئے ہے.
ضروری نہیں کہ عصرِ حاضر میں اسلامی یکجہتی کی لوازمات اور طریقہ کار، ماضی کی طرح ہوں، ہر زمانے کے اپنے حالات اور طریقہ کار ہوتے ہیں.
قومی حکومت کے بنیادوں کی مضبوطی اور اسلامی یکجہتی کی بنیادوں کا استحکام ایک دوسرے کی تکمیل ہیں، ہرگز متصادم نہیں.
امت مسلمہ کے اتحاد کی دعوت، کسی کے خلاف نہیں، بلکہ سب کے مفاد میں ہے.
جدید قومی حکومت کے بنیادوں کی مضبوطی، امت مسلمہ کے مشترکہ مفاد میں ہے.
قومی حکومت کے ثوابت کا تحفظ اور ریاستوں کی تعمیر واستحکام، مقاصدِ شریعہ کے پانچ شعبوں میں سے چھٹاہے.