نیویارک۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ میں نیویارک کے اندر امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا،سینیٹر ٹیڈ کروز نے میانہ روی اقدار کے فروغ اور متشدد انتہاپسند اور دہشت گرد تصورات کا گہرائی سے تعاقب پر رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے متنوع مذہبی اور نسلی ریاستوں میں پُر امن بقائے باہمی اور یکحہتی پروگراموں کے فروغ پر رابطہ کی تعریف کی۔
دوسری جانب عزت مآب ڈاکٹر محمد العیسی نے نیویارک میں اپنی رہائش گاہ پر سیاسی تجزیہ کار اور سینیٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سابق صدر ،امریکی سینیٹر جوزف لیبرمن کا استقبال کیا ،دونوں رہنماؤں میں متشدد انتہاپسند اور دہشت گرد تصورات کےسدّباب ،دنيا میں میانہ روی اور پُر امن بقائے باہمی اقدار کے فروغ کے طریقوں،اور تمام تہذیبوں کے ساتھ رواداری اور مکالمہ کے فروغ سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا ۔
عزت مآب ڈاکٹر محمد العیسی نے کیلیفورنیا میں ڈیموکریٹ رکن کانگریس براڈ شیرمان سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال ہوا۔
دوسری طرف رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب ڈاکٹر محمد العیسی نے انسدادِ انتہاپسندی منصوبے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سفیر مارک والاس سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں میں عسکریت پسندی اورتشدد کے خاتمہ اور گمراہ اور انتہاپسند نظریات کا مقابلہ کرنے کے ممکنہ طریقوں اور باہم کام کے مواقع اور اس میں مشترکہ تعاون کے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔
Saturday, 9 February 2019 - 18:46