یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی کی ڈاکٹر العیسی سے ملاقات اور رابطہ کی عالمی کوششوں کی تعریف۔
ریاض:
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے یورپی یونین کے سینئر کوآرڈینیٹر برائے دہشت گردی امور ،محترم جائلز ڈی کیرشوف اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کی۔
ملاقات میں انتہاپسندی اور اس کے مقابلے میں شدت پسند رجحان کی تشخیص اور اس کے معالجہ کے طریقوں کے متعلق مشترکہ تعاون کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر محترم کیرشوف نے دنیا بھر میں رواداری، بقائے باہمی اور امن کی اقدار کے فروغ کے لئے رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو سراہا۔
Sunday, 12 May 2019 - 12:27