ماسکومیں شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے"روس-اسلامی دنیا"اسٹریٹجک گروپ کےمنتظم محترم فرحت مخمتشین سے ملاقات کی۔ انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کو گروپ میں شمولیت کی دعوت دی۔ آپ نے ان سے ملاقات میں اپنی مسرت کا اظہارکیا اورمشترکہ عمل کے لئے گروپ میں رابطہ کا نمائندہ متعین کیا۔
محترم مخمتشین ڈاکٹر محمد العیسی کو مخاطب کرتے ہوئے: آپ کے عہد میں رابطہ عالم اسلامی روس کے اندر ایک فعال اور اہم دور اداکررہاہے۔اور ہم "روس-اسلامی دنیا"اسٹریٹجک گروپ میں آپ کے ساتھ مشترکہ جدوجہد اور تعاون کے لئے فوری طور پر تیار ہیں۔
Friday, 26 July 2019 - 18:18