شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ماسکو میں روسی صدارتی ادارہ برائے داخلی پالیسی امور کے ڈائریکٹر محترم میخائیل بیلوساف سے ملاقات کی۔ محترم بیلوساف نے روس میں رابطہ عالم اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔دونوں رہنماؤں میں مشترکہ دلچسپی کے امورپر اظہارخیال ہوا۔
محترم بیلوساف ڈاکٹر محمد العیسی سے مخاطب ہوتے ہوئے:آپ سے یہ ہماری دوسری ملاقات ہے۔ہم نے مشترکہ مقاصد کے حصول میں طویل سفر طے کیا ہے۔ رابطہ عالم اسلامی کوصدر ولادیمیر پوٹن کے صدارتی دفترکی حمایت حاصل ہے۔رابطہ مکہ میں اس جگہ واقع ہے جہاں 20% روسی مسلمان منہ کرکے نماز پڑھتے ہیں۔
Friday, 26 July 2019 - 18:24