بیان
رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے شیبہ تیل پمپ اسٹیشن میں واقع طبیعی گیس پلانٹ پر دہشت گرد حملہ کی مذمت
مکہ مکرمہ- 17 ذوالحجہ 1440 ھ بمطابق 18 اگست 2019م
رابطہ عالم اسلامی نے سعودی عرب میں واقع شیبہ تیل پمپ اسٹیشن میں واقع طبیعی گیس کے ایک پلانٹ پر ڈرون حملوں کے ذریعے دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔
رابطہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ یہ مجرمانہ کاروائی صرف مملکت سعودی عرب پر نہیں بلکہ دنیا کو توانائی فراہم کرنے کی سلامتی پر حملہ ہے۔بيان میں نشاندہی کرتے ہوئے کہاگیا کہ یہ دہشت گرد کاروائی عالمی معیشت کی سلامتی اور امن وامان کے لئے خطرہ ہے۔یہ مجرمانہ عمل اس بات کی تصدیق کرتاہے کہ دہشت گردی ایک بدنیتی پر مبنی رجحان ہے جو زمین پر ہر طرح کے فساد کو جائز سمجھتاہے اور وہ اپنے مزعومہ اہداف کی عدم حصولی کے نتیجے میں سب کو نشانہ بناتاہے۔اس نے اپنے ممالک کی ڈیموگرافی کو بدلنے کی کوشش کی اور خود کو اس نظام سے الگ تھلگ کیا اور اپنے شیطانوں کے ساتھ مل کر ان کی برائی اور نفرت کا مرکز بنی اور اپنی شکست خوردہ مایوسی کا شکار رہے جس نے ا ن کی مدد کرنے کے بجائے انہیں رسوا کیا ۔
بیان کے آخر میں باری تعالی سے دعا کی گئی کہ وه مجرم کو اپنی گرفت میں رکھے اور ان کی مکروہ چالوں کو انہی کی طرف لوٹائے اور مملكت سعودی عرب اور تمام ممالک کو سلامتی اور استحکام بخشے۔
Tuesday, 20 August 2019 - 11:44