مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط پر سول آباد پر ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کاروئی سے تعبیر کیا ہے۔
رابطہ کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علماء کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کے بیان میں مملکت سعودی عرب کے زیر قیادت قانونی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی اقدامات کی مکمل حمایت کی گئی ہے جو اس دہشت گروہ کے مقابلے میں مصروف ہے جس نے شہریوں کو مختلف طریقے سے نشانہ بناکر بین الاقوامی انسانی حقوق اور اس کے روایتی قوانین کے خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
رابطہ نے مملکت کے زیر قیادت اتحادی فورسز کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اتحاد کے اقدامات اس باغی گروہ کے خطرے کے خاتمے تک ضروری ہیں جس نے اپنی فرقہ وارانہ دہشت گرد نظریئے کے ذریعے اپنے وطن کی آئینی حکومت کے خلاف بغاوت کی اور ان کے پیچھے جو لوگ ان کا مالی اور اسلحہ کے ذریعے مدد کررہے ہیں، جب تک یمن کی مظلوم عوام سلامتی اور استحکام کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس نہ لوٹ آئیں۔
Tuesday, 16 June 2020 - 12:30