رابطہ عالم اسلامی کا بیروت بندرگاہ دھماکہ سے متعلق بیان
رابطہ عالم اسلامی نے بیروت بندرگاہ کے المناک حادثہ کے متاثرین کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے لبنانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم لبنانی عوام کےساتھ کھڑے ہیں۔
رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹریٹ مکہ مکرمہ سے جاری بیان میں رابطہ کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علماء کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے کہا کہ دار الحکومت بیروت میں ہونے والے زوردار دھماکوں کے واقعات سے جس میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے، ہمیں بے حد افسوس اور دلی صدمہ ہوا ہے اور ہم اس خوفناک سانحے کے موقع پر لبنانی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
دعاہے کہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں جلد صحت یاب فرمائے، لبنان اور اس کی عوام کو ہر شرسے محفوظ فرمائے اور اس کی سلامتی اور استحکام کو برقراررکھے۔
Wednesday, 5 August 2020 - 14:50