رابطہ عالم اسلامی نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی طرف سے ابہا انٹرنیشل ائڑ پورٹ پر ڈرون حملہ کی کوشش کی مذمت کی ہے، جسے یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لئے عرب اتحاد فورس نے ناکارہ بنادیا ہے۔
رابطہ کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علماء کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ دہشت گرد کاروائیاں اس باغی حوثی گروہ کی مجرمانہ رجحانات کی عکاس ہیں اور ان کی یہ کوششیں ان کی دہشت گردانہ شناخت کو مزید واضح کررہی ہیں جس کا یمن کے عوام شکار ہیں اور تاحال ان کی سلامتی، آزادی اور استحکام داؤ پر لگی ہوئی ہے۔
Monday, 31 August 2020 - 13:27