مکہ مکرمہ 27 رمضان 1442 ھ بمطابق 09 مئی 2021 م
واس
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے آج مکہ مکرمہ میں پاکستان کے وزیر اعظم جناب عمران خان صاحب سے ملاقات کی۔ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلۂ خیال ہوا۔
اس دوران ڈاکٹر محمد العیسی نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اسلامی ممالک میں نمایاں مقام کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم کی قابل ستائش کوششوں کو سراہا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم جناب عمران خان صاحب نے دنیا بھر میں رابطہ عالم اسلامی کی انسانیت کی خدمت کے لئے پیش کردہ خدمات کی تعریف کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی ، مکالمہ کے فروغ اور اسلاموفوبیا کے رجحان کے معالجہ کے سلسلے میں رابطہ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
Sunday, 9 May 2021 - 21:45