علاقائی اور بین الاقوامی امور میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلۂ خیال
ڈاکٹر محمد العیسی کی جزیرہ نما عرب امور کے لئے امریکی وزیر خارجہ کے نائب معاون سے ملاقات
ریاض:
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے آج اپنے ریاض دفتر میں، جزیرہ نما عرب امور کے لئے امریکی وزیر خارجہ کے نائب معاون جناب دانیال بنیام سے ملاقات کی۔ملاقات میں مملکت سعودی عرب میں امریکی سفارت کے قائمقام سفیر محترمہ مارٹینا سٹرونگ اور سفارت خانے میں پولیٹیکل افسر محترمہ الزبتھ نارمن بھی موجود تھیں ۔
ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال اور تعاون کے امکانات کے موضوعات کا جائزہ لیا ۔
Thursday, 24 June 2021 - 22:36