اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے  نیویارک میں تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا

بین الاقوامی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے کمیشنوں کے سربراہوں کی موجودگی میں
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے  نیویارک میں تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا

نیویارک:
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جناب  انتونیو گوتریس  نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علماء کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کا استقبال کیا۔
جناب انتونیو گوتریس نے  رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا اقوام متحدہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر میں خیر مقدم کیا جہاں  دونوں فریقوں کے درمیان متعدد بین الاقوامی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے کمیشنوں کے سربراہان کی موجودگی میں ایک وسیع اجلاس منعقدہوا جس میں مشترکہ مفادات کے متعدد امور پر تبادلۂ خیا ل ہوا، اجلاس میں جن  اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال ہوا  ان میں سرفہرست  یہ رہیں ۔ امن وہم آہنگی کا قیام، بین الاقوامی سطح  ،متنوع قومی معاشروں  اور علاقائی سطح پر تناؤ اور تنازعات کے  میدان میں   ان کی کاوشیں اور اقدامات اور امن کے قیام میں مذہب کے مرکزی کردار اوراس کے عملی اقدامات جو مقاصد کے حصول کو آسان بناتی ہیں۔
ملاقات کے دوران فریقین نے  اہل مذاہب وتہذیب کے درمیان نفرت انگیز بیانئے اور انتہاپسندی کے سدّ باب اورعبادت گاہوں اور ان کے زائرین کو حملوں سے بچانے کے لئے  تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا ہے جو تمام شرائع اور قوانین میں ممنوع اور مجرمانہ عمل ہے ۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ نفرت، عدم برداشت، نسل پرستی  اور کسی بھی بنیاد پر امتیازی سلوک سب کے لئے   یکساں خطرہ  اور انسانیت   کے دل پر حملہ ہے اور کوئی بھی اس کے تباہ کن اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکتاہے، اور ان خطرناک  سرگرمیوں کا  مقابلہ ایسی جنگ ہے جو برائی اور تاریک قوتوں کے خلاف اچھائی اور امن پسندوں  کی طرف سے جاری ہے۔
اجلاس رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے   دنیا بھر میں امن وہم آہنگی کے فروغ،نفرت، نسل پرستی اور تنہاکرنے کے خلاف مختلف اقدامات کے لئے بین الاقوامی حمایت ریکارڈ کی گئی ہے۔ان اقدامات میں  حال ہی میں”افغانستان امن اعلامیہ“کانفرنس میں-پہلی مرتبہ-پاکستان اور افغانستان کے نامور علمائے کرام کا ایک ساتھ بیٹھنا ۔اسی طرح  عزت مآب  ڈاکٹر العیسی کی طرف سے  سوشل میڈیا پر اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانئے کے سدّباب کے  لئے شروع کی جانے والی  عالمی ”ریجیکٹ ہیٹ“مہم  بھی شامل ہے   جہاں یہ پلیٹ فارم ان خطرناک مظاہر کے پھیلنے کے وسیع میدان شمار ہوتے ہیں۔رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے جناب  انتونیو گوتریس کا   عالمی اقدامات کی حمایت پر ان کا شکریہ اداکیا۔
 
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے  نیویارک میں تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے  نیویارک میں تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے  نیویارک میں تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا
Sunday, 24 October 2021 - 20:09