عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے مرکزی دفتر میں صدر علمائے افریقہ فورم اورموریطانیہ اور مغربی افریقہ کے اسلامی ثقافتی جمعیت کے صدر شیخ ڈاکٹر محمد حافظ النحوی کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر العیسی نے رابطہ کی جانب سے افریقی علماء کے عظیم اور اہم کردار کو سراہا۔ دوسری جانب شیخ النحوی نے دنیا بھر میں رابطہ عالم اسلامی کی متنوع خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ اسلامی میدان میں قیادت اور اتحاد کے فروغ میں اسلامی اقوام کی امیدوں کا مرکز اور حوالہ ہے۔
Wednesday, 11 May 2022 - 08:50