عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اپنے ریاض دفتر میں امریکی کانگریس کے اراکین کے ایک وفدسے ملاقات کی

ریاض:
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اپنے ریاض دفتر میں امریکی کانگریس کے ایک وفد سے ملاقات کی۔وفد میں یوٹاہ  اسٹیٹ سے ریپبلکن نمائندے کرس سٹیورٹ، مشی گن سے ریپبلکن نمائندے محترمہ لیزا میکلین اور پنسلوانیا سے جناب جے ریسکینتھر شامل تھے۔وفد کے ہمراہ جناب سٹیورٹ کے دفتر کے چیف آف اسٹاف جناب کلے وائٹ، محترمہ لیزا میکلین کے دفتر کے چیف آف اسٹاف جناب نک حواتمہ اور جناب جے ریسکینتھر کے دفتر کے چیف آف اسٹاف جناب ایرون بونور بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر العیسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مملکت سعودی عرب اسلامی دنیا  کی اجتماعی روح ،  اس کے تاریخی ابواب  کا آغاز  اور اس کے جغرافیائی نقشے کی نمائندگی کرتی ہے۔
وفد نے  انسانی مشترکات کے تصور کو گہرا کرنے اور دنیا میں امن  اور قومی معاشروں کی ہم آہنگی کی فوری ضرورت  کے لئے رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو سراہا۔وفد نے  ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی سطح پر مؤثر اتحاد کے قیام اور مفادِ عامہ کے لئے  اقوام کے درمیان دوستی اور تعاون کے فروغ میں رابطہ کے قائدانہ کردار کی بھی تعریف کی۔اس تناظر میں وفد کے ارکان نے  رابطہ کے زیر اہتمام دار الحکومت  ریاض میں  منعقدہ بین المذاہب مشترکہ اقدار فورم کو اپنی نوعیت کا ایک منفرد بین الاقوامی تقریب قراردیا ، جس میں  عالمی مذاہب کے نامور شخصیات نے شرکت کی اور اس کا اعلامیہ مفادِ عامہ  کے لئے انسانی مشترکات کے حوالے سے مذہبی رہنماؤں کی  یکجہتی کا ایک تاریخی موڑ ہے۔

ڈاکٹر العیسی نے امریکی کانگریس کے ایک وفد سے ملاقات کی
ڈاکٹر العیسی نے امریکی کانگریس کے ایک وفد سے ملاقات کی
Wednesday, 25 May 2022 - 23:17