سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی نیابت میں: اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے ادارہ جاتی رابطہ جناب عبد الوہاب الشہری نے رابطہ کے ریاض دفتر میں برطانوی وزارت خارجہ اور ترقی میں اینٹی داعش سینٹر کے سربراہ جناب مارٹن وار کا استقبال کیا جن کے ہمراہ متعدد مشیر اور سفارت کار موجود تھے۔
ملاقات میں شدت پسند نظریات کے مقابلے کے لئے تعاون کے طریقوں اور اس ضمن میں رابطہ کی جانب سے پیش کردہ متعدد غیر معمولی پروگراموں کا جائزہ لیا گیا جن میں سرفہرست میثاق مکہ مکرمہ ہے،جسے منفرد عملی اور معیاری نمونے کے طور پر بے حد پذیرائی حاصل ہوئی، خاص طور پر جب اس نے محض ایک دستاویز اور کانفرنس سے عملی اور میدانی پروگراموں کی صورت اختیار کرلی ہے جس نے اعتدال پسند فکر کے فروغ میں قائدانہ کردار اداکیا اور یہ عمل تا حال جاری ہے۔
Wednesday, 7 June 2023 - 13:22