رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

بیان
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے سویڈن میں  قرآن کریم کے نسخے کو نذر آتش کرنے کے واقعے پر  اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس کا خیر مقدم کیا  ہے جسے سعودی عرب،اسلامی سربراہی اجلاس کے چیئرمین اور اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین  نے طلب کیا تھا۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے مملکت سعودی عرب،اسلامی سربراہی اجلاس کے چیئرمین اور اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین   کے اس فوری اور مضبوط موقف ،اور تعاون تنظیم میں  سعودی مستقل مندوب کی جانب سے  سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی اور پے درپے  اشتعال انگیزی کے خلاف   بیان کو  سراہا۔
رابطہ عالم اسلامی نے  ہنگامی اجلاس کی جانب سے جاری اعلامیہ  کی حمایت کا اعادہ کیا ہے   جس میں عید الاضحی  1444ھ کے پہلے دن سویڈن  کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کےمرکزی مسجد کے باہر قرآن کریم کو نذرآتش  کے واقعے کی مذمت،اور قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعات کی تکرار پر ناراضگی  اور حکام کی جانب سے اس بے حرمتی پر عمل درآمد  کے لئے اجازت نامہ  کے اجراء پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ۔اعلامیہ میں اظہار رائے کی آزادی   کے بہانے قرآن کریم اور دیگر اسلامی مقدس اقدار  اور علامات کے تقدس کو مجروح کرنے کی تمام کوششوں کو مسترد اور انہیں انتہاپسندی  کے ایجنڈے کی تکمیل قراردیتے ہوئے عالمی برادری سے ان اشتعال انگیز کاوشوں کے خلاف کھڑنے ہونے کا  مطالبہ کیاگیاہے۔

Sunday, 2 July 2023 - 09:29