سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے آج سہ پہر رابطہ کے ریاض کے ذیلی دفتر میں مملکت سعودی عرب میں ملائیشیا کے سفیر جناب داتوک وان زایدی عبد اللہ کا استقبال کیا۔
فریقین نے اسلامی امور سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا،جس میں خاص طور پر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں رابطہ کی کاوشوں کا تذکرہ شامل تھا۔محترم سفیر نے اس تناظر میں رابطہ عالم اسلامی کی چھتری تلے مجلس علمائے جنوب مشرقی ایشیاء کے قیام کو سراہا۔
Wednesday, 5 July 2023 - 10:07