سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اپنے ریاض دفتر میں مملکت سعودی عرب میں جمہوریہ جبوتی کے غیر معمولی سفیر اور ڈپلومیٹک کور کے ڈین جناب ضیاء الدین سعید بامخرمہ کا استقبال کیا۔
ملاقات میں اسلامی امور سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس میں خاص طور پر مشرقی افریقہ میں مسلمانوں کے مسائل زیربحث رہے۔محترم سفیر نے دنیا بھر میں اور بالخصوص اسلامی اور اقلیتی ممالک میں رابطہ کی کاوشوں کو سراہا۔
Thursday, 6 July 2023 - 10:39