سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے دارالحکومت نئی دہلی میں انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز کے صدر جناب ڈاکٹر ونئے سہاسرابدھے سے ملاقات کی۔
ملاقات میں متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیاگیا،خاص طور پر اسلامی تہذیب کی اہم اقدار کا جائزہ لیتے ہوئے بین المذاہب تعاون میں ان کے مؤثر کردار پربھی روشنی ڈالی گئی۔آپ نے مشرق اور مغرب کے درمیان مفاہمت اور امن کے پل تعمیر کرنے کے لئے رابطہ کےبین الاقوامی اقدام کا تذکرہ کیا،جس کا انعقاد اقوام متحدہ کے دفتر نیویارک میں ہوا،جس میں بین الاقوامی تنظیموں کے رہنما،مذہبی اور فکری قائدین اوراقوام متحدہ کے رکن ممالک کے نمائندے شریک رہے۔
Thursday, 13 July 2023 - 09:34