عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ہندوستان میں اپنی رہائش گاہ پر نئی دہلی کے جامع مسجد کے امام وخطیب فضیلۃ الشیخ سید احمد بخاری کا استقبال کیا۔
سید بخاری نے ڈاکٹر العیسی کے خطبۂ جمعہ کو سراہا جس کا ہندوستانی معاشرے کے اندر مسلمانوں کے دلوں پر بے حد اثر ہوا۔یاد رہے کہ یہ برصغیر کی بڑی جامع مساجد میں سے ایک ہے اور عزت مآب سیکرٹری جنرل وہ پہلی اسلامی شخصیت ہیں جنہیں اس جامع مسجد کی 400 سالہ تاریخ میں ہندوستان کے باہر سے آکر خطبہ اور امامت کا شرف حاصل ہوا ہے۔
ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
Monday, 17 July 2023 - 13:56