دار الحکومت نئی دہلی میں ہندوستانی سیاسی، مذہبی اور سفارتی رہنماؤں کے ساتھ کھلی بیٹھک:
انڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی۔
ڈاکٹر العیسی نے دنیا بھر میں ہم آہنگی اور امن کے شراکت داروں کے درمیان تعاون کی اہمیت اور اختلاف اور تنوع کی ناگزیریت کو سمجھنے اور اس سے حکمت اور دانشمندی کے ساتھ نمٹنے کی اہمیت پر زوردیا۔آپ نے کہاکہ انتہاپسند اس حقیقت کو نہ سمجھ کر فکری انحراف کا شکار ہوئے اور انہوں نے تشدد اور دہشت گردی کا راستہ اختیار کیا۔اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جو اب بھی جاری ہے۔
Thursday, 20 July 2023 - 14:06