اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل جناب حسین ابراہیم طہ نے آج جدہ میں جنرل سیکرٹریٹ کے صدر دفتر میں رابطہ عالم اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالرحمن الزید کا اپنے دفتر میں استقبال کیا۔
فریقین نے او آئی سی اور رابطہ عالم اسلامی کے درمیان 2020 میں دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت کے فریم ورک کے اندر تعاون کے پہلوؤں اور امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے اعتدال پسندی پر مبنی اسلام کی رواداری کی تعلیمات کو واضح کرنے اور لوگوں کے درمیان مکالمے اور مفاہمت کو فروغ دینے کے لئے رابطہ عالم اسلامی کی قابل قدر کوششوں کو سراہا۔انہوں نے میثاق مکہ مکرمہ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی جس پر مئی 2019 میں 1200 سے زائد علمائے کرام نے دستخط کئے تھے اور اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل نے اسے منظور کیا تھا۔
Monday, 24 July 2023 - 13:31