اسلامی تاریخ میں پہلی بار ..اور علمائے کرام اور محققین کی موجودگی میں:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مرکزی دفتر مکہ مکرمہ سے”بین الاقوامی قرآن کریم عجائب گھر“ کے پروگرام کا افتتاح کیا۔بعد ازاں ان شاء اللہ اس عجائب گھر کی عالمی شاخوں کا قیام عمل میں لایا جائے گاجہاں سے غیر مسلموں کو مخاطب کیا جائے گا۔یہاں قرآن کی اقدار،اس کی حکیمانہ تشریع،اس کے علمی اعجاز،تاریخی نسخہ جات،علومِ قرآن کی اشاعت کے ساتھ کانفرنسز،لیکچرز اور مکالموں کا اہتمام کیا جائے گا اور قرآن کریم کے مندرجات کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دیا جائے گا۔
Tuesday, 8 August 2023 - 08:54