جمہوریہ موریطانیہ کے صدر جناب محمد ولد الشيخ غزوانی کی سرپرستی میں:
موریطانیہ کے دار الحکومت نواکشوط میں میثاق مکہ مکرمہ کے بین الاقوامی سمپوزیم کے تیسرے سیشن کا ”میثاق مکہ مکرمہ کے قانونی اور انسانی حقوق کے اثرات“ کے عنوان کے تحت انعقاد، جس میں مالی،جمہوریہ سینیگال، تیونس اور مراکش سے نامور علمائے کرام،دانشور اور حکومت کے ارکان اور سفارتی کور کے نمائندوں کی موجودگی میں متعدد مہمانان گرامی نے شرکت کی۔
شرکاء نے سمپوزیم میں متعدد سفارشات جاری کیں جن میں سب سے نمایاں سفارش تھی: اسلام اور مسلمانوں کی اہانت کی مذمت کرتے ہوئے دنیا کے ممالک-بالخصوص مغربی ممالک-سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایسے قوانین بنائیں جو مذہبی مقدسات کی اہانت کو جرم قرار دیں اور اسے آزادی اظہار کے دوہرے تصور سے الگ کریں۔
شرکاء نے رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے اسلام اور اس کی اعلی اقدار کو متعارف کرانے، اس کے ثوابت کے دفاع اور عالم اسلام کے علمائے کرام اور مفکرین کے موقف کو یکجا کرنے کے لئے دنیا بھر میں منعقد کی جانے والی کانفرنسوں میں کی جانے والی عظیم کاوشوں کو بھی سراہا۔
Tuesday, 22 August 2023 - 21:16