رباط میں سیرت طیبہ اور اسلامی تمدن عجائب گھر کی شاخ کے 3,000,000 ویں زائر کے جشن کے موقع پر:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور سیرت طیبہ اور اسلامی تمدن کے عجائب گھر سیریز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے بیانات میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ عجائب گھر انتہا پسند اور متعصبانہ بیانیوں اور لوگوں پر ان کے اثر ورسوخ کو محدود کرنے کےلئے بہترین جواب ہے۔انہوں نے کہاکہ اس میوزیم کے قیام کا مقصد ہمارے نبی کریم ﷺ جنہیں اللہ تعالی نے تمام جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجا ہے،آپ کی سیرت طیبہ کے مختلف گوشوں کے تاریخی حقائق اور دستاویزات کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے-مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے-زائرین تک پہنچانا ہے۔
Sunday, 27 August 2023 - 20:06