مراکش کے دار الحکومت رباط کے دورے کے موقع پر جہاں ایسیسکو کے زیر انتظام رابطہ جامعات اسلامیہ کی کانفرنس کے افتتاح اور رباط میں سیرت طیبہ میوزیم کی شاخ میں زائرین کی تعداد 3 ملین تک پہنچنے کے جشن میں شریک ہونا تھا:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے دار الحکومت رباط میں امارات کونسل برائے فتاوی جات کے صدر شیخ عبد اللہ بن بیہ سے ان کی رہائش گاہ پر برادرانہ ملاقات کی۔
ملاقات میں شیخ بن بیہ نے شیخ العیسی کو”فقہ اضطراری: کرونا کے بعد فقہ کے معالم“کانفرنس کی مجلدات پیش کیں جس کا انعقاد امارات کونسل برائے فتاوی جات اور رابطہ عالم اسلامی کے تعاون سے کیا گیا تھا۔
Monday, 28 August 2023 - 08:28