اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ رابطہ نے اپنے عالمی ادارہ جات،اکیڈمیز اور کونسلز کے ساتھ اپنی تمام کوششوں اور سفارت کاری کے ذریعے عالمی برادری تک ان کی آواز کو پہنچایا اوران کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی..
سیکرٹری جنرل رابطہ اورچیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے کل شام مکہ مکرمہ میں رابطہ کے مرکزی دفتر میں اراکان روہنگیا فیڈریشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب رضاء الدین صاحب کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر العیسی نے کہاکہ روہنگیا کے مسائل اور وہاں حقوق تلفی کے واقعات عالمی انسانی مسائل بن چکے ہیں اور ان کا شمار ان مسائل میں ہوتاہے جو عالمی برادری اور اس کی فلاحی تنظیموں اور رہنماؤں کو پریشان کرتے ہیں، اور یہ مسئلہ ہمیشہ اسلامی مسائل کی اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے۔
ملاقات کے دوران اراکان کے مسلمانوں کے مسائل کے بارے میں تازہ ترین پیش رفت بالخصوص روہنگیا کے پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر روہنگیا کے پناہ گزینوں کے لئے رابطہ کے منصوبوں اور اس کی تعلیمی،صحت اور تربیتی پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Saturday, 9 September 2023 - 12:59