بيان
مكہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ پٹی میں قابض افواج کی زمینی کاروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس خطرناک حملے کی مذمت کی ہے جس سے فلسطینی شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے اور جس سے ان کے مصائب اور انسانی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔اور اس حملے کی صورت میں تمام ممالک اور تنظیمات کی جانب سے کی جانے والے تمام مطالبات،انتباہات اور قراردادوں کو نظر اندازکیا گیا ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے مظلوم شہریوں کے خلاف تمام بین الاقوامی، مذہبی اور انسانی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور خطے کے استحکام اور علاقائی اور بین الاقوامی امن پر پڑنے والے خطرناک اثرات کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ 27 اکتوبر 2023 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق معصوم شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے احترام میں اس فوجی آپریشن کو فوری طور پر روکنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں اداکرے۔
Saturday, 28 October 2023 - 20:52