بيان
مكہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی فوج کے جانب سے محصور غزہ کے جبالیہ کیمپ کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس خطرناک کشیدگی کی مذمت کی ہے جس میں متعدد بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ شہریوں کو اجتماعی سزا سے بچانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور عالمی قوانین اور اصولوں کو پامال اور مطالبات اور انتباہات کو نظر انداز کرنے کے عمل کے سامنے بند باندھے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ 27 اکتوبر 2023 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق معصوم شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے احترام میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی اس کاروائی کو فوری طور پر روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے جس نے ہر زندہ ضمیر کو ہلاکرکھ دیا ہے ۔
Wednesday, 1 November 2023 - 09:09