غزہ میں الفخورہ اسکول پر بمباری کی مذمت

بیان

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے  غزہ میں(انروا) کے زیر انتظام  قائم الفخورہ اسکو ل پر اسرائیلی قابض فورسز کی بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے رابطہ اور اس کی عالمی اکیڈمیز،ادارہ جات اور کونسلز کی جانب سے شہریوں اور شہری تنصیبات  پر  ان ہولناک اور مسلسل وحشیانہ حملوں کی مذمت کی ہے جو کہ تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین اور روایات کی   صریح خلاف ورزی ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے فلسطینی علاقوں میں  اس تباہ کن انسانی صورت حال پر عالمی برادری کی جانب سے فوری مداخلت کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے بے گناہ شہریوں کے خلاف منظم جرائم کے خاتمے،بین الاقوامی احتساب کے طریقہ کار کے  مطابق مجرموں کے احتساب اور فوری جنگ بندی کامطالبہ کیا ہے۔

Sunday, 19 November 2023 - 10:52