غزہ پر دوبارہ حملوں کی مذمت

بیان
مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی  دوبارہ فوجی کاروائیوں کے آغاز اور بالخصوص غزہ کی پٹی میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔
آج جاری ایک بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم  علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے  اس بات پر زوردیا کہ رابطہ اپنے عالمی کونسلز،اداہ جات اور اکیڈمیز کی جانب  سے ان جرائم کی شدید مذمت کرتی ہے جس میں بے گناہوں کی زندگیوں کی بے توقیری کرتے ہوئے بچوں اور خواتین کے قتل کو جواز بخشاجارہاہے اور انہیں تقدس یا انسانیت کے حق کے طور پر نہیں دیکھاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ  بین الاقوامی برادری کو اس جنگ کے دہانے پر کھڑے شہریوں کے تحفظ کے لئے اپنی بین الاقوامی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے، جو ایسے جنگ  کی زد میں ہیں جہاں  وحشیانہ اجتماعی انتقام کے تناظر میں کسی مذہب یا منطق کی رعایت نہیں ،بلکہ اس میں تمام مذہبی اقدار،انسانی قوانین اور بین الاقوامی روایات سے انحراف کیا جارہاہے،جس کی تصدیق تینوں مذاہب کے نامور مذہبی رہنماؤں نے مذہبی متون کا حوالہ دیتے ہوئے   کی ہے، جس میں (دس احکام) اور ان مذاہب کی دیگر نصوص میں بیان  کی گئی ہیں ۔
بیان میں متنبہ کیا گیا کہ  یہ جنگ اقوام  کے درمیان ایک خطرناک تقسیم کو جنم دے رہاہے جس سے تہذیبی اثاثے کا  نقصان ہورہاہے جسے ماضی میں مسلسل  کاوشوں کے ذریعے دوبارہ تعمیر کیا گیاتھا اور جو ہم سے بہت زیادہ دور نہیں ہے اور کئی سالوں سے اس کا خطرہ موجود ہے۔نفرت،نسل پرستی،ناانصافی اورتنازعات وتصادم ایک فکری انحراف کا نتیجہ ہیں جو ایک متشدد نظریہ کو ہوا دیتے ہیں ، جبکہ غزہ کی تباہی اور  اس  سے متعلق گمراہ کن اور جانبداری پر مشتمل رپورٹنگ دوسری جنگ عظیم اور نازی ازم  اور اس کے اتحادیوں کی شکست کے بعد انسانیت کے لئے بدترین تباہیوں میں سے ایک ہے جو اقوام کی  دوستی اور ہم آہنگی کو  نقصان پہنچاکر انسانیت کے لئے بدترین آفات میں سے ایک بنتاجارہاہے۔
امید ہے کہ بین الاقوامی  براداری اس تشدد اور خونریزی کو روکنے کےلئے اخلاص اور اتحاد کے ساتھ فیصلہ کن کاروائی کرے گی۔اور دنیابھر کے مذہبی رہنماؤں  کو اس صورت حال  کے تدارک کے  لئے  مل کر اپیل کرنے کی ضرورت ہے جو درحقیقت کسی مذہب،قوم  یا باشعور عوام کی نمائندگی نہیں کرتی بلکہ انتہاپسند مجرمانہ رجحان کی عکاس ہے۔

 

Friday, 1 December 2023 - 23:28