سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے واشنگٹن میں اپنی رہائش گاہ پر امریکہ میں کام کرنے والے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے رہنما اور اور مذہبی قیادت سے ملاقات کی جو غزہ میں جنگ بندی کے حامی اور وہاں زندگیوں کے تحفظ کے لئے رابطہ عالم اسلامی کی پٹیشن کے تائید کنندہ ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے طویل ملاقات کے دوران غزہ میں ہولناک جنگ کو روکنے اور بگڑٹی ہوئی انسانی صورتحال کے تدارک کے لئے اجتماعی کاروائی کی ضرورت پر زو دیا۔ اجلاس میں ایسے بحرانوں میں بین الاقوامی سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں اور مذہبی رہنماؤں کے فعال کردار پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل سے متعلقہ موضوعات کے حوالے سے سوالات وجوابات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
Tuesday, 23 January 2024 - 09:09