اسے امریکہ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ تصور کیا جاتاہے..اس میں وہ تمام اسلامی مسالک ومشارب شامل ہیں جنہوں نے #میثاق_مکہ_مکرمہ کی تائید کی تھی: سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے واشنگٹن کے اسلامی مرکز میں شمالی اور جنوبی امریکہ کے اسلامی رہنماؤں کی دستور ساز کونسل کے اجلاس کا افتتاح کیا۔ اجلاس میں ”میثاق مکہ مکرمہ“ کے نہج پر ائمہ کرام کی تربیت کے لئے عملی پروگرام کے آغاز اور اسے امریکہ میں مسلم کمیونٹی کے لاکھوں افراد تک پہنچانے سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کونسل کے مستقبل کے متعدد منصوبوں، خاص طور پر اس کے ساتھ جڑے فورمز، اور اسلامی اداروں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے اور ان کی مشترکہ کاوشوں کو مربوط کرنے کے طریقۂ کار پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ کونسل میں وہ تمام اسلامی مسالک ومشارب شامل ہیں جنہوں نے ”میثاق مکہ مکرمہ“ کی تائید کی تھی۔
Thursday, 25 January 2024 - 11:31