کل دوپہر پہر مکہ مکرمہ میں رابطہ کے مرکزی دفتر میں:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے یورپ کے جامعات میں زیرتعلیم مسلم اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے ایک وفد سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے اسلامی اقدار پر مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے عصر حاضر کے واقعات سے کئی مثالوں کا جائزہ لیتے ہوئے بتایاکہ ایک مسلمان کو ان سے کیسے پیش آنا چاہئے اور خاص طور پر غیر مسلم ممالک میں رہنے والے مسلم برادریوں کو۔
آپ نے اس سلسلے میں شرعی نصوص، سیرت نبویہ سے واقعات اور متفقہ فقہی احکام اور قواعد وضوابط بھی بیان کئے جن سے ہر مسلمان کو مطلع رہنا ضروری ہے۔
Thursday, 8 February 2024 - 10:14