بلقان ممالک میں امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو مستحکم کرنے کے لئے پہلی علاقائی کانفرنس کے افتتاح میں میں شرکت کے لئے، جس میں صدر مملکت اور اسپیکر پارلیمان شرکت کررہے ہیں۔ اس کانفرنس میں تمام سیاسی قوتوں(صدارتی،پارلیمانی اور حکومتی)کے ہمراہ مذہبی قیادت اورمختلف سول سوسائٹی کے اداروں کے رہنما شریک ہیں:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی بوسنیا کے دار الحکومت سرائیوو پہنچے، جہاں بوسنیا اور ہرزیگووینا کے ایوان نمائندگان کے موجودہ اسپیکر اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر ڈینس زویزڈک اور بوسنیا کی متعدد معزز شخصیات نے آپ کا استقبال کیا۔
Tuesday, 13 February 2024 - 08:58