بوسنیا و ہرزیگووینا کی وزیر اعظم محترمہ بورجانا کرسٹو نے سرائیوو میں وزیر اعظم کے دفتر میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا استقبال کیا۔
ملاقات میں بوسنیا کی ثقافتی، مذہبی اورنسلی ہم آہنگی اور تعاون سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وہ معاشرے جو ثقافتی، مذہبی اور نسلی تنازعات کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں، ان میں اس طرح کی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اس کے ساتھ بوسنیا میں ماضی میں پیش آنے والے خونی جنگ کے بعد کے متاثر کن تجارب سے بھی سب کو استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
فریقین نے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا، جس کا آغاز رواداری، بقائے باہمی اور امن کے فروغ سے متعلق کانفرنس سے ہوا، جس میں غیر معمولی انداز میں علاقائی اور بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی۔
Wednesday, 14 February 2024 - 20:45