سیکرٹری جنرل کے نائب ڈاکٹر عبد الرحمن الزید نے رابطہ کے مرکزی دفتر مکہ مکرمہ میں جمہوریہ گیمبیا کے ایک اعلی سطحی وفد کا استقبال کیا جس کی سربراہی قومی اسمبلی کے امور اور آبی وسائل کے وزیر جناب موسی درامیہ کررہے تھے۔
مہمانِ گرامی نے تمام تنوع میں اسلامی یکجہتی کے فروغ کے لئے #رابطہ_عالم_اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے جمہوریہ گیمبیا میں رابطہ کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کا بھی تذکرہ کیا جس میں بر اعظم افریقہ سے تعلق رکھنے والے نامور علمائے کرام ومفتیان عظام اور مذہبی امور کے وزراء نے شرکت کی۔
Monday, 19 February 2024 - 23:44