اس سال انسانی حقوق اور قانون سازی مکالمے میں بطور مہمان خصوصی مدعو ہونے کے موقع پر، جو اسپین کے بادشاہ کے زیر صدارت منعقد ہوئی اور جس میں انسانی حقوق اور قانون سازی سے وابستہ وزارتی شخصیات، آئینی کونسلز اور عدلتوں کے سربراہ: ” یورپی اور متعدد وسطی اور جنوبی امریکی ممالک“ نے شرکت کی:
میڈرڈ میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف جیورسٹس نے عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو ”امن کے لئے مذاہب“ کے عنوان سے لیکچر کے لئے مدعو کیا۔
ڈاکٹر العیسی نے اپنے خطاب میں امن کی کاوشوں کو فروغ دینے اور اقوام کے درمیان مفاہمت اور تعاون کے لئے پُل تعمیر کرنے میں مذاہب کے کردار سے متعلق متعدد موضوعات پر روشنی ڈالی۔ آپ نے تہذیبی تصادم کے نظریات اور نفرت انگیز بیانئے کے سدّباب کے لئے مشترکہ ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاریخی حقائق”قدیم وجدید“ کا حوالہ دیتے ہوئے ان سے دروس نکالے اور ان سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔
Saturday, 9 March 2024 - 23:12