رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی  اس قرارداد کا خیر مقدم  کیا ہے جس میں رمضان المبارک  کے مہینے میں   غزہ کے اندر فوری جنگ بندی اور غزہ میں مستقل اور پائیدار جنگ بندی کے نفاد کے لئے کام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے  کہاکہ تمام فریقین  بین الاقوامی قانون  کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کریں۔متاثرہ غزہ کے تمام حصوں میں امداد کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔شہریوں آبادی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ 
انہوں نے عالمی برادری  سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ  پر اسرائیلی حملوں کو روکنے  اور فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لئے اپنا کردار اداکرے۔ان کے جائز حقوق کے حصول کو یقینی بنانے اور عرب امن اقدام اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کی روشنی میں ان کی آزاد ریاست کے قیام کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔
 

Monday, 25 March 2024 - 22:18